ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / امریکی اوپن: ثانیہ اور بوپنا آگے بڑھے، پیس کا امریکی اوپن میں چیلنج ختم

امریکی اوپن: ثانیہ اور بوپنا آگے بڑھے، پیس کا امریکی اوپن میں چیلنج ختم

Sun, 04 Sep 2016 18:53:57  SO Admin   S.O. News Service

 

نیویارک، 4 ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا نے اپنے اپنے جوڑی داروں کے ساتھ امریکی اوپن میں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی لیکن لینڈر پیس کی مہم ختم ہو گئی جب ان کو اور مارٹینا ہگس کو مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ثانیہ اور چیک جمہوریہ کے باربرا سٹراکووا نے وکٹوریہ گولبچ اور نکول میلچار کو 6-2، 7-6سے شکست دے کر خواتین ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ثانیہ اور باربرا کی ساتویں ترجیحی جوڑی اگلے دور میں نکول گبز اور ناو ہبنو کی غیر ترجیحی جوڑی سے بھڑیں گی۔بوپنا اور کینیڈا کے ان کے جوڑی دارگابریلا دابرووسکی نے لوکاس کبوٹ اوراندیراہلاواکووا کو 5-7، 6-3، 10-7سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔یہ جوڑی اگلے دور میں رابرٹ فرح اور انا لینا گرون فیلڈ کی غیرترجیجی جوڑی سے بھڑے گی۔سابق چمپئن پیس اورہنگس کو اگرچہ کوکو وادیویگھے اور راجیو رام کی امریکی جوڑی کے خلاف 7-6، 3-6، 13-11سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ ٹائی بریک میں پیس اورہنگس ایک وقت 8-4سے آگے چل رہے تھے لیکن اس کے باوجود ہار گئے۔اس ہار کے ساتھ امریکی اوپن میں پیس کی مہم ختم ہو گئی۔اس سے پہلے مرد ڈبلز میں بھی ان کے اور جرمنی کے آندرے بیگیمین کو کل شکست جھیلنی پڑی تھی۔

Share: